ابنا: امريکا کي وزارت خزانہ نے اعلان کيا ہے کہ مارچ کے مہينے ميں بجٹ خسارہ بڑھ کر ايک سو اٹھانوے ارب بيس کروڑ ڈالر تک پہنچ گيا اور ملک ميں ايک بار پھر کساد بازاري کا خطرہ ہےـ بجٹ ميں خسارے کي يہ مقدار اگر چہ فروري کے مقابلے ميں کم ہے ليکن امريکي ماہرين اقتصاد نے اس کو تشويشناک قرار ديا ہے ـ فروري ميں امريکي بجٹ کا خسارہ دو سو اکتيس ارب ستر کروڑ ڈالر تھا جو امريکا کي تاريخ ميں بے مثال ہےـ مارچ ميں امريکي فيڈرل حکومت کي آمدني ايک سو اکہتر ارب بيس کروڑ ڈالر تھي جبکہ خرچہ تين سو چھيانوے ارب چاليس کروڑ ڈالر تھاـ امريکي وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سن دو ہزار بارہ کے پہلي چھے ماہي ميں بجٹ خسارہ سات سو اناسي ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔.......
/169