10 اپریل 2012 - 19:30

چین کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کی ہے۔

ابنا: چین کی زیڈ ٹی ای کمپنی نے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پرتاکید کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہ یہ تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

اس چینی کمپنی نے ایک بیان میں سامراجی ذرائع ابلاغ کی بعض رپورٹوں کی نفی کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

چین کی اس کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے ایک سو چالیس ملکوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے اور یہ تعاون عین م قانون کےمطابق ہے اور اس میں کسی طرح کی خلاف ورزی نہیں ہوئي ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مغربی پروپگینڈوں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران کو جو ساز و سامان فروخت کیا گيا ہے وہ مواصلاتی نیٹ ورکوں کے مسائل حل کرنے کےلئے ہے اور یہ کام عالمی قوانین کے مطابق انجام پایا ہے۔

واضح رہے کہ خبررساں ایجنسی روئٹرز نے گذشتہ روز ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ چینی کمپنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مواصلاتی اور الکٹرانیک ساز و سامان فروخت کیا ہے۔

اس خبررساں ایجنسی نے کہا ہےکہ چين نے جو ساز وسامان ایران کو فروخت کیا ہے ایران کے ساتھ ان کی خرید وفروش پر پابندیاں عائد ہیں۔....... /169