10 اپریل 2012 - 19:30

برطانیہ میں انسانی حقوق اور امن پسند تنظیموں کے کارکنون نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: برطانیہ میں ان تنظیموں کے کارکنوں نے لندن میں مظاہرے کر کے بحرینی انقلابی رہنما عبدالہادی خواجہ کی رہائي کا پرزور مطالبہ کیا۔یاد رہے عبدالہادی خواجہ دومہینے سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی حالت خراب ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے تاہم بتایا جاتا ہے ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ برطانوی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالہادی خواجہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی جسمانی حالت کے بارے میں تحقیقات کرائي جائيں جو آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

اس مظاہرے میں لندن میں مقیم بحرین کی تحریک احرار کے سیکریٹری جنرل سعید شہابی نے کہا کہ ہم یہاں بحرینی انقلابیوں اور رہنماوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ برے سلوک پر احتجاج کرنے کےلئے جمع ہوئے ہیں اور عبدالہادی خواجہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل مصر، جرمنی سمیت کئي ملکوں میں آل خلیفہ کی تشدد پسند پالیسیوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
....... 
/169