ابنا: بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ خلیج فارس میں بعض عرب ملکوں نے جس میزائیل شیلڈ کا اعلان کیا ہے کہ وہ خالص امریکی اور صہیونی منصوبہ ہے اور تہران اپنے دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہے کہ اس چال میں نہ آئيں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف علاقے میں امن و امان قائم نہیں ہوگا بلکہ بحران ہی پیدا ہوگا۔ ادھر سپاہ پاسداران میں ایرواسپیس شعبے کے کمانڈر نے خلیج فارس میں میزائيل شیلڈ کے بارے میں کہا کہ خلیج فارس اور ترکی میں امریکہ اور نیٹو کی میزائيل شیلڈ سے بنیادی طور سے صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگيڈیر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ امریکی دسیوں برس سےصہیونی ریاست کے دفاع کے لئے میزائيل شیلڈ نصب کرنے کی فکر میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر شدید افسوس ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے منصوبے مسلمان قوموں کے پیسے سے مکمل کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کےلئے مختلف تدبیریں اختیار کی ہیں۔....... /169