5 اپریل 2012 - 19:30

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے ناکارہ اھلکاروں نے شیعہ نوجوانوں اور عمائدین کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہیں۔ اور مختلف شیعہ آبادیوں میں چھاپے مار کر بے گناہ مومنین کی گرفتاریوں کا عمل بھی تیز کر دیا ھے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق ایک نجی محفل میں چھاپہ کر انتظامیہ نے 16 فعال شیعہ جوانوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں شیعہ عمائدین اور مختلف تنطیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔

جبکہ گلگت انتظامیہ نے گلگت کے تمام رابطوں کو منقطع کرکے گلگت پر ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ تو کر ھی لیا ھے۔ لیکن اب شیعہ جوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں اور تشدد کرکے شیعہ قوم کے صبر کا مزید امتحآن لینے کے در پہ ہیں۔

افسوس کہ جن اداروں کا کام امن کا قیام اور قاتلوں کی گرفتاری ھے۔ وہ سیکیورٹی ادارئے خود ھی امن کی تبھا کاری اور بلاجواز مظلوموں اور شھداء کے وارثوں کی گرفتاری میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلگت میں سخت ترین کرفیو نافز ھے۔ جبکہ نماز جمعہ بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور اب تک شھیدوں کی تدفین عمل میں نھیں آسکی۔........

/169