4 اپریل 2012 - 19:30

امریکی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان احمر عباس ولد علی رضاکو کراچی میں شہید کردیا گیا.

ابنا: امریکی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے بیس سالہ شیعہ نوجوان احمر عباس ولد علی رضاکو کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 بی کے کے قریب واقع دہلی شادی لان کے قریب اس وقت شہید کردیا جب وہ جامعہ اردو سے حصول علم کے بعدااپنی رہائش گاہ نگر ہاسٹل جارہے تھے ۔شہید وفاقی جامعہ اردو آرٹس کیمپس میں ایم اے کے طالبعلم تھے اور ان کا تعلق گلگت کے علاقے نگر سے تھا ۔ شہید احمر عباس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کے نگر ہاسٹل جہاں پر گلگت سے آئے ہوے طالبعلم حصول علم کے لیے رہائش اختیار کرتے ہیں تاکہ ملک کو ترقی یافتہ بنا سکیں ۔ پہلے بھی اس ہاسٹل پر دہشت گرد اور علم دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کے دہشت گرد اس پر حملے کر چکے ہیں ۔ بعفرزون میں واقع یہ ہاسٹل ایس ایس پی کیپٹن عاصم قائم خانی کی حدود میں آتا ہے جو دہشت گردوں کا سرپرست ہے اور کراچی کا ضلع وسطی متحدہ قومی موومنٹ سے وابسطہ ایس ایس پی کیپٹن عاصم قائم خانی کی موجودگی میں شیعوں کی مقتل گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔

کراچی میں گزشتہ تین روز کے اندر چار عمائدین کو جبکے ملک بھر میں جاری حالیہ فرقہ وارنہ دہشت گردی کی لہر میں امریکی اور سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ سے اٹھارہ سے زائد تین روز میں جام شھادت نوش کرچکے ہیں جبکہ شہید احمر عباس کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے......  /169