4 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں کرفیو بدستور نافذ ہے اور موبائیل فون سروس بند کردی گئي۔

ابنا: اگلگت میں منگل کو ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے جن میں کئي لوگوں کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت نے کرفیو نافذ کردیا ہے جو اب بھی جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ طلاعات ہیں کہ چلاس میں جان بحق ہونے والےنو افراد میں سے تین افراد کی تدفین اسکردو میں کردی گئي ہے۔ شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث موبائيل فون سروس بند ہے۔ اسکردو میں مشتعل مظاہرین کا دھرنا رات گئے ختم ہوگيا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ راولپنڈی سے چلاس تک کے تمام راستوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائيں۔

یاد رہے پاکستان کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ طالبان دہشتگردوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے بعد اب شمالی علاقوں گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے اور کئي مہینوں سے اس پرامن علاقے میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔ اس قبل طالبان نے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بدامنی پھیلارکھی تھی لیکن وہاں کے عوام نے مزاحمت کرکے انہیں نکال باہر کیاہے۔

پاکستانی سوسائٹی کے حلقوں نے گلگت بلتستان کے حالات پر حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کی ہے۔
....... 
/169