ابنا: عمر ابورصاع نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ عوام کے خلاف تشدد آمیز کاروائياں اور انٹلجنس ایجنسیوں کو مسلط کرنے سے ملک المیوں کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شاہی حکومت عوام کو فریب دے کر اصلاحات سے دامن بچانا چاہتی ہے بنابرین اردن کے عوام اصلاحات کے وعدوں کے تعلق سے اس ملک کی فاسد حکومت پر ہرگز اعتماد نہیں کرتے ہیں۔
ابو رصاع نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اردن کی شاہی حکومت کی اربوں ڈالر کی مدد اور حمایت سے قوم کے ہاتھوں سے شاہی حکومت کو نجات نہیں مل سکتی کیونکہ عوام کا سب سےبڑا مسئلہ فاسد شاہی سیاسی نظام ہے۔ یاد رہے اردن میں بھی گذشتہ برس سے حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور اردنی عوام بھی اپنے ملک میں اصلاحات کے خواہاں ہيں۔ اردن کے عوام کا یہ بھی مطالبہ ہےکہ بدعنوان حکام کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔.......
/169