ابنا: کراچي ميں پوليس ذرائع کا کہنا ہے کہ پير کو شہر کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں پانچ افراد ہلاک ہوگئے- کراچي ميں بدامني کے يہ واقعات ايک ايسے وقت ہورہے ہيں جب شہر ميں سيکورٹي کے انتظامات انتہائي سخت کردئےگئے ہيں- کراچي ميں بدامني اور فائرنگ اور قتل و غارتگري کا سلسلہ متحدہ قومي موومنٹ کے ايک مقامي ليڈر کے قتل کے بعد شروع ہوا ہے- اب تک ان واقعات ميں دسيوں افراد مارے جاچکے ہيں- کراچي ميں لوگوں کا کہنا ہے کہ انديشہ اس بات کا ہے کہ بدامني کے يہ واقعات گذشتہ سال کے واقعات کي ہي شکل اختيار نہ کرليں۔ گذشتہ برس کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات ميں سترہ سو افراد مارے گئے تھے۔......../169
2 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306266
کراچي ميں قتل و بدامني کے واقعات ميں مزيد پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔