2 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے طیارے کو آج دار الحکومت اسلام آباد کے اطراف میں چک لالہ ایئربیس پر اچانک اتارنا پڑا۔

ابنا: مقامی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے میں پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کئی وزراء اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کچھہ اراکین بھی موجود تھے۔ اس طیارے نے پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد فنی خرابی کی بناء پر چک لالہ ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس طیارے کے ذریعے کئی وزراء اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کچھہ اراکین کے ساتھہ پاکستان کے مرحوم وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے سکھر جارہے تھے۔ .......

/169