ابنا:عراقی فورسز نے بابل کے جرف الصخر علاقے میں آپریشن کرکے ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام دریافت کرکے ضبط کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس گودام سے چار سو بم، دسیوں راکٹ، بھاری اور ہلکے ہتھیار نیز بڑی مقدار میں گولہ بارود دریافت ہوا ہے۔ عراق میں حالیہ برسوں میں ہتھیاروں کے سیکڑوں گودام دریافت ہوئےہیں جن میں بیشتر کا تعلق القاعدہ دہشتگرد نیٹ ورک سے تھا۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب ملوث ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی نے دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کی ہے۔ طارق ہاشمی پر متعدد دہشتگردانہ کاوائيوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔....... /169
2 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306232
عراق کی سکیوریٹی فورس نے شہر بابل میں ہتھیاروں کا ایک بڑا اسٹور دریافت کیا ہے۔