2 اپریل 2012 - 19:30

کل رات دہشت گرد ٹولوں کے درندوں نے ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے سید اصغر حسین جعفری کو شہید کردیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل بروز پیر مورخہ 2 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کالعدم "مگر سرگرم" دہشت گرد ٹولے "سپاہ صحابہ کے درندوں نے ناظم آباد کے علاقے میں ڈائمنڈ سی این جی اسٹیشن کے منیجر سید اصغر حسین جعفری کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں اٹھائیس شیعیان اہل بیت (ع) کی شہادت کے بعد کہا جاتا ہے کہ سید اصغر حسین جعفری اپریل کے مہینے کے پہلے شیعہ شہید ہیں۔لنک:<خون میں ڈوبا مارچ کا مہینہ بھی گذر گیا، 28 شیعہ شھید>دریں اثناء  40 سالہ شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے اتوار کی شب کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب نشانہ بنایا جنہیں زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زير علاج ہیں۔ ان کو تین گولیاں سینے میں اور ایک ٹانگ میں لگی ہے۔لنک:<کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ مومن منصور رضوی زخمی>واضح رہے کہ پاکستان کی مجموعی صورت حال نازک اور شیعیان اہل بیت علیہم السلام کو دہرے مصائب کا سامنا ہے جنہیں قومی دشواریاں بھی برداشت کرنی پڑ رہی ہیں اور خود بھی یہود و ہنود کی حدمت پر مامور دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔شہید اصغر حسین جعفری کی میت کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

...........

/110