1 اپریل 2012 - 19:30

بحرين ميں الوفاق پارٹي کے رہنما شيخ علي سلمان نے کہا ہے کہ بحريني عوام کو انتخابات کے ذريعے اپنے مستقبل کا فيصلہ کرنے کا حق ہےـ

ابنا: شيخ علي سلمان نے اتوار کو سياسي اتحاد کے اجلاس ميں کہا کہ يہ عوام کا حق ہے کہ وہ آزادانہ انتخابات ميں اپني حکومت کا تعين کريں ـ انہوں نے شاہي حکومت اور اپوزيشن کے درميان ہر طرح کے نمائشي مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزيشن کي کسي بھي جماعت کا مذاکرات ميں دلچسپي لينا در حقيقت انقلاب کے راستے سے انحراف ہےـ انہوں نے کہا کہ ہر مذاکرات ميں عوامي مطالبات کو قول فيصل کا درجہ ديا جائےـ شيخ علي سلمان نے کہا کہ ملک ميں ريفرنڈم کرايا جائے يا آئين ساز اسمبلي تشکيل دينے کے لئے انتخابات کرائے جائيں ـ بحرين ميں چودہ فروري سنہ دو ہزار گيارہ سے عوامي انقلاب جاري ہےـعوام کا مطالبہ ہے کہ ملک ميں آمرانہ نظام ختم ہو اور جمہوري حکومت تشکيل دي جائے-

.......

/169