1 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوريۂ ایران کے وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار نے منشیات، دہشت گردی، شر پسندوں اور منظم جرائم سے مؤثر مقابلے کے سلسلے میں رواں سال میں روس ، وسطی ایشیا اور علاقے کے ممالک کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ابنا: مصطفیٰ محمد نجار نے نئے شمسی سال میں وزارت داخلہ کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ رابطہ زیادہ فعال بنایا جائے ہوگا اور دہشت گردی، شرپسندوں اور منظم جرائم سے مؤثر مقابلے کے لئے روس ، علاقے اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ ہوگا۔ ......./169