30 مارچ 2012 - 19:30

مصر کا معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک مرنے کے قريب ہے.

ابنا: فلسطين الان نيوز سائٹ کے مطابق مصري ذرائع ابلاغ نے سرکاري ذرائع کے حوالے سے خبر دي ہے کہ مصر کے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کي حالت بے حد نازک ہے ،  وہ نزع کي کيفيت ميں ہے  اور کسي بھي وقت مرسکتا ہے  - کينسر کي وجہ سے اسپتال ميں بھرتي حسني مبارک سے  جمعے کے روز اس  کے بيٹوں اور بيوي سميت اہل خانہ نے دو گھنٹے تک ملاقات کي -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصري شہريوں کے قتل کے الزام ميں حسني مبارک کے خلاف مقدمہ کي کئ بار سماعت ہو چکي ہے - پچيس جنوري دو ہزار گيارہ کو  مصري عوام نے انقلاب کا آغاز کيا اور گيارہ فروري دو ہزار گيارہ کو  يہ عوامي انقلاب کے نتيجے ميں ڈکٹيٹر حسني مبارک معزول ہوگيا -

مصر ميں انقلاب کے دوران تقريبا آٹھ سو لوگ ڈکٹيٹر حسني مبارک حکومت کے سيکوريٹي اہل کاروں کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ سيکڑوں کو گرفتار کر ليا گيا تھا........

/169