29 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج دار الحکومت تہران میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی لین دین کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔

ابنا: صدر مملکت نے ایران اور ترکی کے تاریخی اور مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ تجارتی لین دین اور دو طرفہ۔ علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی توانائیوں سے استفادہ کریں۔

جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ترکی کے شفاّف موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے عالمی مسائل میں دونوں ممالک ایک ساتھہ رہے ہیں اور ان دونوں ملکوں نے مغرب کی تسلط پسندی کا ہمیشہ سنجیدگی سے مقابلہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے ایران کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور انقرہ کے درمیان مختلف سیاسی۔ اقتصادی۔ تجارتی اورتوانائی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ نیز عالمی تعاون کا فروغ بہت زیادہ ضروری ہے۔........ /169