ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 25 مارچ کو نشتر پارک میں منعقدہ قرآن و اہلبیت کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے نمائیاں کردار ادا کرنے والے برادرانِ وحدت کے اعزاز میں رضویہ کلب میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، مولانا شیخ سخاوت اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی نے خطاب کیا ،اس موقع پر برادر علی صفدر رضوی نےترانہ شہادت پیش کیا۔ عشائیہ میں علامہ مظہر کاظمی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ آفتاب حیدر جعفری، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال، علامہ عابد رضا عرفانی کے علاوہ اسکاٹس رابطہ کونسل، پیام ولایت فانڈیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھی شریک تھے۔













......
/169