27 مارچ 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاري ہيں.

ابنا:  منامہ اور اس کے اطراف کےعلاقوں ميں بدھ کو بھي عوام نے آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاري رکھے - اس رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ہي کئي علاقوں ميں حاليہ دنوں ميں بحريني اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں شہيد ہونے والے چند افراد کے جلوس جنازہ ميں بھي عوام نے آل خليفہ اور آل سعود کے خلاف نعرے لگائے -

اس رپورٹ کے مطابق بدھ کو بھي مختلف شہروں اور قصبوں ميں بحريني اور سعودي فوجيوں نے شہيدوں کے جلوس جنازہ اور مظاہرين پر حملے کئے جن ميں بہت سے افراد زخمي ہوگئے - بحرين ميں چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کي انقلابي تحريک جاري ہے جس ميں اب تک سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بہت سے لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں  ميں بند کرديا گيا ہے.

........

/169