ابنا: افغانستان ميں وزارت دفاع کي عمارت پر حملے کي منصوبہ بندي کے الزام ميں درجنوں افغان فوجيوں کو گرفتارکرلياگيا ہے۔عمارت سے 10خود کش جيکٹيں بھي برآمد کرلي گئي ہیں.
اطلاعات کے مطابق کابل ميں وزارت دفاع کي عمارت سے متعددافغان فوجيوں کو حراست ميں لياگيا ہے.ان اہلکار وں کوحملوں کي منصوبہ بندي کے الزام ميں گرفتارکياگياہے.رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کي عمارت سے دس خودکش جيکٹيں بھي ملي ہيں، يہ عمارت کابل کے صدارتي محل اورنيٹوہيڈکوارٹرکے قريب واقع ہے۔
.......
/169