27 مارچ 2012 - 19:30

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے جانودیہ پر شام کی فوج کا قبضہ ترکی کےلئےکاری ضرب ہے۔

ابنا: جانودیہ ترکی سے ملا ہوا شام کا علاقہ ہے جس پر باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیاسی ماہرین کی نظر میں اس اسٹراٹیجیک علاقے کی آزادی کی اہمیت حمص میں بابا عمرو علاقے کی آزادی سے کم نہیں ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کی یہ فتح نہایت اہم اور اسٹراٹجیک ہے جس سے ترکی کی سکیورٹی فورسس کی شکست فاش ہوئي ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام نے اب تک ترکی کی سرزمیں میں اپنی فوجی طاقت استعمال نہیں کی ہے کیونکہ اس صورت میں لواء الاسکندروں نامی سرحدی علاقے میں شام کے حامیوں سے ترک حکومت کے انتقام کا امکان پایا جاتا ہے۔ یاد رہے شام اور عراق سمیت علاقے کے دیگر ممالک ترکی پر داخلی امورمیں مداخلت کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔

ترکی شام کے مخالف دہشتگردوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ ادھر شام کے ایک سیاسی رہنما ایاد ابراہیم نے کہا ہے کہ عالمی برادری شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی طرف مائل ہوچکی ہے اور فوجی طریقہ کار کی مخالف ہے۔ ایاد ابراہیم نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری شام کے تعلق سے دانشمندانہ طریقوں، اوربیرونی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے تخریبی کردار کو تسلیم کرنے کی طرف قدم بڑھارہی ہے۔ یاد رہے شام میں امریکہ اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔........ /169