ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی حمایت سے منامہ کے اطراف میں واقع چند علاقوں میں ہونے والے مظاہروں پر حملے کئےہیں۔ قابل ذکرہے کہ ملت بحرین نے آل خلیفہ کے تشدد میں شہیدہونے والے افراد کے جلوس جنازہ نکالے تھے۔ ملت بحرین نے اس دوران آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی مدد سے ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کرکے کال کوٹھریوں میں بند کردیا ہے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی قرون وسطی کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔....... /169
27 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305016
آل خلیفہ کی شاہی فوج نے ملت بحرین پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں۔