27 مارچ 2012 - 19:30

گلوبل مارچ ٹوبیت المقدس کی حمایت میں غزہ کی خواتین نے قانون ساز اسمبلی کے سامنے اجتماع کرکے فلسطینی قوم کے حقوق کی بازیابی پر تاکید کی۔

ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خواتین نے ملت فلسطین کے حقوق تسلیم کئے جانے، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ہر طرح کی تفریق و امتیاز سے بالا تر ہوکر سیاسی و مذہبی آزادی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ خواتین کے اس اجتماع سے تحریک حماس کے ترجمان مشیر المصری اورگلوبل مارچ ٹوبیت المقدس کمیٹی کے سربراہ احمد ابو حلبیہ نے خطاب کیا۔ اجتماع کرنے والی خواتین میں بہت سی ایسی خواتین تھیں جنہیں انیس سو اڑتالیس میں صہیونی ریاست نے آوارہ وطن ہونے پرمجبور کیا تھا۔ مارچ ٹو بیت المقدس قدس اور مظلوم ملت فلسطین کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کررہا ہے۔........ /169