ابنا: ظفر الاسلام خان نے کہا کہ صیہونی لابیوں کے دباؤ کی وجہ سے ہی امریکہ اور قدس کی غاصب حکومت ایران کے خلاف اقدامات کر رہی ہیں تا کہ مغربی ایشیا میں کوئي بھی حکومت صیہونی حکومت کے مقابل نہ آ سکے۔ ہندوستان کے ممتاز تجزیہ نگار اور دانشور ظفر الاسلام خان نے امریکہ اور دیگر ملکوں کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام محض بہانہ ہے بلکہ امریکہ اور مغربی ممالک علاقے کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ صہیونی ریاستنے این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں اس کے باوجود مغربی ممالک صیہونی حکومت کو لگام دینے کے بجائے ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہاکہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے انسپکٹروں کو اپنی ایٹمی سائٹوں کے معائنے سے نہیں روکا ہے اور آئي اے ای اے کی رپورٹوں میں بھی یہ نہیں کہا گيا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کو لگام دے۔....... /169
27 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305009
ہندوستان میں مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی جنک پسندانہ پالیسیون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ایران کے بجائے صہیونی ریاست کو غیر مسلح کرے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن ایٹمی انرجی حاصل کرنے کاقانونی حق حاصل ہے۔