ابنا: ہندوستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ پولیس اہلکاروں کی ایک بس کے راستے میں کیا گیا جسکے نتیجے میں کم از کم پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ دھماکہ ماؤنواز باغیوں نے کیا ہے جو اس علاقے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری ہندوستانی ریاستوں میں بھی سرگرم ہیں۔ یہ حملہ جون2010ء کے بعد ہندوستانی پولیس پر ہونے والا سب سے شدید حملہ تھا۔ حالیہ دنوں میں ماؤنواز باغیوں نےایک بار پھر اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے -دو اطالوی سیاحوں اور اڑیسہ اسمبلی کے ایک رکن کااغواء ماؤ باغیوں کی تازہ کاروائیوں میں شامل ہیں -....... /169
26 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304870
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرامیں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم سے کم پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔