26 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران افغانستان اور تاجکستان کے انفرااسٹرکـچر منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے تیار ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے پاکستان،افغانستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں جو تاجیکستان کے دارلحکومت دو شنبہ میں منعقد ہوئی کہا ہے کہ ایران افغانستان اور تاجکستان کے انفرااسٹرکـچر منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے تیار ہے۔ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا ایران ریلوے لائن۔

سڑکیں،تیل اور گیس کی پائپ لائنز بچھانے، نیز واٹر سپلائی اوربجلی کے نظام کی تنصیب کے لئے آمادہ ہے۔ افغانستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں سہ فریقی سمجھوتے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا یاد رہے یہ ملاقات افغانستان کی معیشت کی حمایت کے زیر عنوان پانچویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے اس اجلاس میں افغانستان پاکستان تاجیکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہاں اور چالیس ملکوں کے وزاء خارجہ نیز تینتیس عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
....... 
/169