26 مارچ 2012 - 19:30

یمن میں الحوثی تحریک کے رکن ضیف اللہ شامی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کے صنعا کے دورے یمنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے انجام پا رہے ہیں۔

ابنا: ضیف اللہ شامی نے کہا کہ امریکی حکومت صنعا میں سکیورٹی کے خلاء سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کی حکومت کو دباؤ میں لاکر اپنے مذموم اہداف و مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ امریکہ کے نائب وزیرخارجہ جیفری ویلٹ مین اتوار کو یمن پہنچے تھے اور انہوں نے صنعا کے حکام سے مذاکرات کئے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورۂ صنعا ایسے عالم میں انجام پا رہا ہےکہ جب یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح نے اپنے قریبی ساتھیوں کو اقتدار سونپ دیا ہے۔ علی عبداللہ صالح نے خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبوں کے مطابق اپنے قریبی افراد کو اقتدار سونپا ہے۔ یمن کے عوام نے خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی عبداللہ صالح اور اس کے قریبی ساتھیوں پر مقدمہ چلایا جائے۔

ادھر یمن میں تحریک خلاص کے ترجمان اسکندر شاہر نے کہا ہے کہ یمن میں امریکہ کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ اسکندر شاہر نے العالم سے گفتگو میں ا مریکہ کے نائب وزیر خارجہ کے اچانک دورۂ صنعا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یمن کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اور امریکہ اور سعودی عرب کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام امریکہ اور سعودی عرب کی سازشوں کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔........

/169