ابنا: آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے شہيد صبري محفوظ کے جلوس جنازہ پر حملہ کيا جس کے نتيجے ميں دسيوں سوگوار زخمي ہوگئے - اس سے پہلے اتوار کو بھي جعفر جاسم الموالي کے جلوس جنازہ پر بحريني اور سعودي فوجيوں نے حملہ کيا تھا- ان دونوں ہي افراد بحريني اور سعودي فوج کے حملے مي شہيد ہوئے تھے -
جلوس جنازہ کے شرکاء نے پرامن مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے حملوں کي مذمت کي اور موجودہ شاہي حکومت کي سرنگوني تک اپنے مظاہرے جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کيا - واضح رہے کہ گذشتہ برس فروري سے بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں جن ميں اب تک دسيوں بحريني شہري مارے جاچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو حراست ميں لے ليا گيا ہے جن ميں خاصي تعداد ايسے لوگوں کي ہے جن کے بارے ميں کسي کو نہيں معلوم وہ کہاں ہيں.......
/169