ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان دہشت گردانہ اور انسانیت سوز اقدامات کی کہ جن میں کئی ایرانی شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں، مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عراق میں دہشت گردی کے یہ واقعات انجام دے کر اس ملک کی خود مختاری اور امن و استحکام کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب شام نے بھی عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے عراق میں دہشت گردی کے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی ہاتھ ان حملوں میں ملوث ہیں کہ جنہوں نے شام میں دہشت گردی کے واقعات انجام دیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے پندرہ علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سینتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گردوں نے ان واقعات میں بیس کار بم دھماکے کیے اس کے علاوہ کئی بارودی سرنگیں بھی دہشت گردی کے ان واقعات میں استعمال کی گئيں۔.......
/169