ابنا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے خلاف اسرائیل کے کسی بھی قسم کے فوجی اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ایک بڑی غلطی ہو گا۔سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں تنازعہ کو حل کرنے کے لیے سیاسی راہ حل ایک عاقلانہ روش ہے اور طاقت کا استعمال علاقے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ .......
/169