ابنا: شام کی فوج نے حمص کے جب ا لجندلی علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔ اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کئي دہشتگرد ہلاک ہوگئےجبکہ کئي دہشتگردوں کوگرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔ شام کی فوج نے الخالدیہ کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کے اڈوں پرحملہ کیا ہےجس میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شام کی فوج نے شہر حمص میں گولے بارود سے بھری ایک گاڑی ضبط کی جس میں اسرائيلی ہتھیار لے جائے جارہے تھے۔ یاد رہے شام میں امریکہ، اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں ۔ ......../169
16 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303230
شام کی فوج نے آشوب زدہ علاقے حمص کے ایک اور حصے کو باغیوں اور دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔