13 مارچ 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئي ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات شروع کروانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

ابنا: سرگئي ریابکوف نے جو روس کے سینئر مذاکرات کار بھی ہیں ان دعووں کو کہ آئندہ ماہ کے مذاکرات جنگ سے بچنے کا آخری موقع ہیں، مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس مذاکرات کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملہ کو حل کرنے کی واحد راہ بات چیت ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی بابت خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ہے بلکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہوجائيں گے۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کے لئے اپنی نیک نیتی ثابت کر دی ہے اور اب یہ پانچ جمع ایک گروپ کے فائدے میں ہوگا کہ وہ مذاکرات شروع کرے۔........ /169