11 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر ڈالنے کی غرض سے غزہ پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: کاظم جلالی نے پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملے کے بارے میں کہا کہ صہیونی ریاست علاقے میں زبردست کمزوری اور زوال کا سامنا ہے اور اس صورت حال سے نکلنے کے لئے وہ ہر غیر انسانی اقدام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ غزہ پٹی پر غاصب اسرائیل کے حملے بہت سے فلسطینیوں کی شہادت کا سبب بنے ہیں لیکن اس جارحیت نے فلسطینیوں کے مزاحمت اور استقامت کے جذبے کو کم نہیں کیا ہے بلکہ فلسطینی تنظیمیں مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے پہلے سے زیادہ مضبوطی سے اپنے راستے پر گامزن ہیں۔واضح ر ہے کہ غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں اب تک ایک بارہ سالہ بچے سمیت اکیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔یہ حملے اس علاقے میں گزشتہ ایک سال کے دوران بدترین جارحیت شمار ہوتے ہیں۔......./169