ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبہ البرز میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصاف کے قیام کو حکومت کی ذمہ داریوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ انصاف انسانی معاشرے کی سعادت و کامرانی کی بنیاد ہے اور معاشرے میں امن و امان انصاف کے سائے میں ہی قائم ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اگر عدل و انصاف نہ ہو تو صلاحیتوں کو نکھرنے اور پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملتا اور اسی بنا پر توحید کی دعوت دینے کے بعد پیغمبروں کی اولین ذمہ داری عدل و انصاف کا قیام تھا کیونکہ انصاف سے انسانوں کے لیے رشد و ترقی اور معاشرے کی سعادت و کامرانی کا موقع فراہم ہوتا ہے۔صدر مملکت نے اسی طرح مغربی ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ ملت ایران کے بارے میں منطق، ادب اور اخلاق سے کام لیں تو ملت ایران ثقافت ، تمدن ، انسانیت اور اخلاق کو قبول کرے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران ایک عظیم اور متمدن قوم ہے اور دنیا کے لیے پیغام رکھتی ہے، مزید کہا کہ دنیا کو ایک بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے اور استعماری طاقتوں کو جانا چاہیے اور اپنی جگہ نیک و صالح انسانوں کو دینی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست ایک مر چکی ہے اور مغرب والے اپنی کوششوں سے اس کو زندہ نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کے خلاف مغرب والوں کی مسلسل دھمکیوں کی جانب اشارہ کیا اور مغربی حکام کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ قوموں کے ساتھ ادب اور احترام سے بات کیجیے، ان کا احترام کیجیے اور قوموں کے حقوق کو تسلیم کیجیے۔......./169
10 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302069
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے انصاف کے قیام کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے اسے سنگين ذمہ داری قرار دیا ہے۔