ابنا: انسانی حقوق مرکز بحرین کے سربراہ یوسف ربیع نے آج پورے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو ایک عظیم ریفرنڈم کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے پر زور دیا جا رہا ہے۔یوسف ربیع نے العالم ٹی وی چینل سے بات چیت میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ بحرین کے عوام نے اب تک دو دیگر ریفرنڈموں میں شرکت کی ہے کہا کہ بحرین کے عوام نے ریفرنڈم میں اپنے ملک کے عرب ہونے اور قومی اقدام کے منشور کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے بحرین کے عوام کی تحریک کے دوسرے ملکوں کے ساتھ ہر قسم کے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکام نے گزشتہ دو ریفرنڈموں پر کوئی توجہ نہیں دی اور بحرینی عوام کے مخلصانہ اور سچے موقف کے ساتھ خیانت کی اور اسی بنا پر نامناسب سیاسی اقتصادی اور سماجی حالات کا شکار ہیں۔بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نے کہا کہ جب تک آل خلیفہ کی شاہی حکومت عوامی مطالبات نہیں مان لیتی عوامی تحریک جاری رہے گی۔ .....
/169