8 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف سعودی یونیورسٹیوں میں گذشتہ برس سے طلباء اور طالبات کے مظاہرے جاری ہیں شاہ خالد یونیورسٹی کی سیکڑوں طالبات نے کل احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر سعودی پولیس کے وحشیانہ حملے میں 50 سے زائد طالبات شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

ابنا: سعودی شہزادوں کی عیاشیوں کے خلاف عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے آل سعود سعودی عوام کا سرمایہ امریکی اور اسرائیلیوں پر نچھاور کررہے ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب میں بے روزگاری اور اقتصادی بحران میں شدت آگئی ہے سعودی عرب تیل کے ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود بے روزگاری کا شکار ہے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر سے امریکہ اور اسرائیل بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔....... /169