29 فروری 2012 - 20:30

يورپ ميں اقتصادي بحران شديد تر ہوتا جارہا ہے اور مختلف يورپي ملکوں ميں حکومتوں کي معاشي و اقتصادي پاليسيوں کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: چيک رپبلک ، فرانس اور يونان ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کرکے قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے لئے يورپ کي  اقتصادي پاليسيوں کي مخالفت کا اعلان کيا ہے -

چيک رپبلک کے دارالحکومت پراگ ميں ہزاروں طلبا  نے تعليمي اداروں ميں فيس  ميں اضافے کے خلاف مظاہرے کئے اور اقتصادي اصلاحات کي پاليسيوں کي مخالفت کا اعلان کيا- چيک رپبلک کي حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ کو خسارے سے بچانے کے لئے تعليمي اداروں ميں فيس بڑھانے سميت اقتصادي اصلاحات کي پاليسيوں پر عمل در آمد ضروري ہے -

  فرانس ميں بھي مزدور يونينوں کي اپيل پر بدھ کو ملک گير ہڑتال ہوئي اور حکومت کي اقتصادي اصلاحات اور مختلف رفاہي بجٹ ميں کمي کے خلاف مظاہرے ہوئے -

  يونان ميں بھي ديواليہ ہونے سے بچنے کے لئے يورو زون کے ايک سو تيس ارب يورو کے مجوزہ قرضوں کا پيکج لينے کے لئے، حکومت کي جانب سے پبلک بجٹ ميں کمي کے اعلان کے بعد، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے ہوئے -

   يونان کے دارالحکومت ايتھنز سميت تمام شہروں ميں عوام نے اپنے مظاہروں ميں اعلان کيا کہ وہ مزيد اقتصادي دباؤ برداشت کرنے کي توانائي نہيں رکھتے -

  دوسري جانب يونان کے وزير اعظم نے برسلز ميں يورپي کميشن کے سربراہ خوزے مانوئل باروسو کے ساتھ  مشترکہ  پريس کانفرنس ميں يورپي سربراہان مملکت سے اپيل کي ہے کہ يونان کو اقتصادي بحران سے نکالنے کے لئے اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسيوں پر توجہ ديں-

انہوں نے يہ اپيل ايسے وقت کي ہے کہ جب برسلز ميں جمعرات اور جمعے کو يورپي سربراہوں کا دو روزہ اجلاس ہورہا ہے -

  دوسري جانب يورپي کميشن نے توقع ظاہر کي ہے کہ يورپي يونين کي اقتصادي ترقي ميں کمي سن دو ہزار بارہ ميں يور زون ميں اقتصادي جمود بڑھنے پر منتج ہوسکتي ہے-

قابل ٍذکر ہے کہ يورو زون دو ہزار نو سے اقتصادي جمود کا شکار ہے اور ماہرين اقتصاد کا کہنا ہے کہ اگر يورپي حکام اس جمود پر قابو پانے ميں ناکام رہے تو يورو زون کا شيرازہ بکھر سکتا ہے -
.......

/169