29 فروری 2012 - 20:30

بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے بدھ کو، سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں شہيد ہونے والے ايک شخص کے جلوس جنازہ ميں شرکت جو بعدازاں حکومت مخالف مظاہرے ميں تبديل ہوگيا-

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسوگيس کے گولے پھينکے اور صوتي بموں کا آزادانہ استعمال کيا- بحرين سے آمدہ خبروں کے مطابق حاليہ چند مہينوں کے دوران بحريني سيکورٹي اہلکاروں کي جانب سے استمعال کي جانے والي زہريلي آنسو گيس کے نتيجے ميں متعدد لوگ مارے جا چکے ہيں جن ميں زیادہ تعداد کم سن بچوں اور سن رسيد افراد کي ہے-

ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بحرين ميں مظاہرين کے خلاف استعمال کي جانے والي آنسو گيس کے بابت پہلے حکومت بحرين پر کڑي نکتہ چيني کي ہے- ايمنسٹي انٹرنيشنل اس وقت بحرين ميں سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کي جانب کے استعمال کي جانے والي آنسو گيس کے نتيجے ميں مرنے والوں کے اعداد و شمار جمع کر رہي ہے-.....

/169