ابنا: سعودی عرب کے ایک شہری مجتھد بن حارث بن ھمام نے ٹویٹر سوشیل نیٹ ورک پر آل سعود کے شہزادوں کی مالی اور اخلافی بدعنوانیوں کی تفصیلات نشر کی تھیں جس کےبعد آل سعود نے اس کمپنی کے کچھ فیصد حصص خریدلئے ہیں تاکہ اس طرح اپنے بدعنوان شہزادوں کے کرتوتوں پر پردہ ڈال سکے۔
یاد رہے مجتھد بن حارث بن ھمام نے تیں مہینے کی مدت میں آل سعود کی مالی اور اخلاقی بدعنوانیوں کے بارے میں کافی تفصیلات ٹویٹیر نیٹ ورک پر نشر کی ہیں اور ڈھائي لاکھ سے زائد افراد نے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایک ویب سائٹ نے سرمایہ دار سعودی شہزادے ولید بن طلال بن عبدالعزیز کے نجی طیارے کی تصویر نشر کی تھی جس کا سترفیصد اندرونی ڈیکوریشن سونے سے کیا گيا ہے۔ اس وقت آل سعود کے بائيس ہزار شہزادے اھل حجاز کی دولت و ثروت کو اس طرح ہڑپ کررہے ہیں جیسے اونٹ تازہ ہریالی کھاجاتاہے۔
ادھر بعض عالمی اداروں نے سعودی عرب میں غربت اور عوام کے بڑے طبقے کی بنیادی سہولتوں سے محرومی کے بارے میں رپورٹیں دی ہیں۔........ /169