29 فروری 2012 - 20:30

سانحہ کوہستان ميں شہداء کے سوگ ميں گلگت بلتستان کے بيشتر اضلاع آج تيسرے روز بھي مکمل بند ہيں اور تمام کاروباري سرگرمياں معطل ہيں،گلگت بلتستان کے سرکاري ونجي دفاتر اور اسکول بند ہيں، سڑکوں پر ٹريفک نہ ہونے کے برابر ہے.

ابنا: اسکردو ميں پيٹرول پمپ بندہونے سے لوگوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے.گزشتہ روز گلگت ميں کشيدہ صورتحال کے بعد کرفيو کا اعلان کياگيا تھا جسے بعد ميں واپس لے لياگيا.کسي بھي نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کيلئے جگہ جگہ رينجرز اور پوليس اوراسکاوٹس کے اہلکار تعينات ہيں..سيکيورٹي فورسز کے گشت ميں بھي اضافہ کردياگيا ہے. .......

/169