28 فروری 2012 - 20:30

بحرين ميں زہريلي گيس کے گولے کے سبب ايک اور شہري شہيد ہو گيا ہے-

ابنا: جنوبي بحرين کے سہلہ نامي  علاقے ميں آل خليفہ حکومت کي جانب سے ايک گھر ميں فائر کيے جانے والے زہريلي گيس کے ايک گولے کے سبب ايک بحريني شہري اپنے گھر ميں  شہيد ہو گيا-

بحريني اور سعودي  فوجي ملک کے رہائشي علاقوں پر زہريلي گيس کے گولوں سے حملے کر کے عوام کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کرنے کي سزا دے رہے ہيں تاہم بحرين کے عوام، شاہي حکومت کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہيں-

واضح رہے کہ گزشتہ سال چودہ فروري سے بحرين ميں عوام نے آزادي، جمہوريت اور سماجي انصاف کے قيام اور امتيازي سلوک کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ پرامن مظاہرے شروع کيے ہيں تاہم آل خليفہ اور آل سعود کے فوجي بڑي بے دردي سے ان کے مظاہروں کو کچل رہے ہيں -

.......

/169