ابنا: رياست کنٹکي کے سيکڑوں لوگوں نے بينکوں کے مالکين حصص کے ٍذريعے لوگوں کے گھروں پر قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل کے احتجاج کيا- رپورٹ کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے اس مظاہرے ميں "ہم نناوے فيصد ہيں اور" شيم ٹو پوليس" کے نعرے لگائے اور لوگوں کے گھروں پربينکوں کے قبضے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کيا-
مظاہرے ميں شريک ايک شخص نے کہا کہ پوليس بينکوں کے مفاد کي محافظت اور عوام کو گرفتار کرتي ہے
يادرہے کہ امريکا ميں سترہ ستمبر دو ہزار گيارہ سے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے نيويارک سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک شروع ہوئي جس نے ديکھتے ہي ديکھتے پورے امريکا اور يورپ کو اپني لپيٹ ميں لے ليا- امريکي حکام نے اس تحريک کو دبانے کے لئے مظاہرين کي سرکوبي کي، وسيع پيمانے پر گرفتارياں کيں اور تشدد سے کام ليا ليکن تحريک کو روکنے ميں ناکام رہے
.......
/169