ابنا: عوام کوتحفظ دینا حکومت کا کام ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت کو اب غفلت کی نیند سے جاگنا ہو گااوراسلام وملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کرنی ہوگی اب وقت خاموش تماشائی رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر خصوصاََ کوئٹہ ،کراچی ،پشاور ،پاراچنار ،ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں جاری شیعہ نسل کشی ملکی سالمیت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جس کو کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک سینکڑوں شیعہ مکتبِ فکرکے ماننے والوں کو بے گناہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ان کے قاتل اب تک آزاد ہیں اور ریاستی ادارے اُن کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکا م ہو چکے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف ازخود نوٹس لیں اور سانحہ کے محرکات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی اور بااختیار عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔........
/169