27 فروری 2012 - 20:30

فلسطين کے عوامي وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے مہاجر فلسطينيوں کے وطن واپسي کے حق پر ايک بار پھر زور ديا ہے -

ابنا: غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے قومي محاذ برائے آزادي فلسطين کے سياسي دفتر کے رکن اور فلسطين سے باہر اس محاذ کے نمائندے، ماہر طاہر سے ملاقات ميں کہا ہے کہ فلسطيني عہديداروں کي فلسطين واپسي تمام مہاجر فلسطينيوں کے وطن واپسي کے حق اور غاصب صہیوني ریاست کے خلاف مجاہدت جاري رکھنے پر تاکيد ہے-

اسماعيل ہنيہ نے مہاجر فلسطينيوں کي وطن واپسي کو ان کا مقدس اور مسلمہ حق قرار ديا اور فلسطيني قوم کي اقدار کے تحفظ،  ان کے تمام  حقوق کے حصول اور ايسي آزاد فلسطيني مملکت کے قيام تک مزاحمت جاري رکھنے پر زور ديا جس کا دارالحکومت بيت المقدس ہو-

انہوں نے اس ملاقات ميں اسي کے ساتھ تمام فلسطيني تنظيموں کے اتحاد و يک جہتي پر زور ديا -

........

/169