27 فروری 2012 - 20:30

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شہر حمص کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ملتوی کر دیا گيا ہے۔

ابنا: ولید معلم نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے حمص کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں ملتوی کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی لانا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت ان چار مغربی صحافیوں کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے جو اس وقت بابا عمرو علاقے میں دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں۔.....

/169