27 فروری 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امریکہ نواز دہشتگردوں نے آگ و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے جب تک ان دہشتگردوں کی جڑوں کو نہیں کاٹا جائے گا اس وقت تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

ابنا: جمعہ کو مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انھوں نے ملک میں جمعہ کو ہونے والے دو بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں عام لوگوں اور سیکیورٹی فورسز کے جانی اور مالی نقصان پر مجلس وحدت مسلمین انتہائی دکھ کا اظہار کرتی ہے۔

علامہ حسن ظفر نے کہا کہ یہ دھماکے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک امریکہ اس خطے میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے یہاں موجود اپنے ایجنٹوں کو استعمال کرتا رہے گا۔

امریکہ نے اپنے خفیہ اداروں اور اپنے کاسہ لیس ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان پر یلغار کر رکھی ہے اور پاکستان کو اپنی کالونی بنا رکھا ہے۔

دہشتگردوں کی ٹرینگ اور ان کے تمام تر اخراجات امریکہ برداشت کرتا ہے۔بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی امریکن سی آئی اور بلیک واٹر ہی سرگرم ہے۔

علامہ حسن ظفر نے کہا کہ حکمرانوں کو اب عقل کے ناخن لینے چاہئیں اور ملک کو بچانے کے لئے امریکی پالیسیوں سے جان چھڑانی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب بھی اگر امریکہ سے جان نہ چھڑائی گئی تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے سے نہیں بچایا جا سکتا۔........

/169