ابنا: مشرقی افغانستان میں جلال آباد کے ہوائی اڈے پر ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان پولیس کے مطابق ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے نیٹو افواج کے ہاتھوں قرآن جلائے جانے کا بدلہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں واقع بگرام ہوائی اڈے پر نیٹو اہلکاروں کے ہاتھوں قرآن جلائے جانے کے خلاف افغانستان بھر میں کئی روز سے عوامی احتجاج جاری ہے جس میں کم سے کم 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسی دوران افغان حکام اب بھی اُس پچیس سالہ افغان پولیس کے اہلکار کو تلاش کر رہے ہیں جس پر الزام ہے کہ اس نے سنیچر کے روز وزارتِ داخلہ کی عمات کے اندر نیٹو کے دو افسران کو گوکیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ افغان حکام کے مطابق اس شخص کا نام عبدالصبور ہے اور وہ صوبہ پروان کا رہنے والا ہے۔........
/169