23 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے بارے میں باراک اوباما کی پالیسیاں ماضی سے زیادہ تلخ تھیں لیکن چونکہ ان کا سامنا ایک مضبوط قوم سے ہے اس لیے وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے گزشتہ رات قم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کی برکت سے امریکہ سے وابستہ ڈکٹیٹروں کا یا تو خاتمہ ہو چکا ہے یا ان کی حکومتیں زوال کا شکار ہیں اسی بنا پر سامراج ایرانی قوم کے ارادوں کو توڑنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی سامراج کی دھمکیاں اور پابندیاں ترقی و پیشرفت اور عزت کی جانب حرکت کے لیے ایرانی قوم کے عزم و ارادے کو دوچند کر رہی ہیں۔

................

/169