ابنا: انٹیلیجنس وزارت کے رابطہ عام کے بیان کے مطابق ایران کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں جندالشیطان سے وابستہ اورمنشیات میں ملوث گروہ کا سربراہ بلوچ لاشاری ہلاک ہوگيا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امام زمانہ (عج) کے سپاہیوں اور سکیورٹی دستوں کی مشترکہ کارروائی میں علاقہ میں 20 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں اور قتل و منشیات کی وارداتوں میں ملوث بلوچ لاشاری ہلاک ہوگيا جو ہمیشہ پولیس کے ہاتھ سے فراری تھا بلوچ لاشاری نے اپنے سسر کو بھی ہلاک کیا تھا اس کارروائی میں لاشاری کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ لاشاری کے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوچ لاشاری دہشت گرد نے اب تک 70 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا تھا۔........
/169