19 فروری 2012 - 20:30

بحرینی سیاستدان نے انقلاب بحرین کو مخدوش کرنے کے سلسلے میں بعض عرب ذرائع ابلاغ کی کوششوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا بحرین کے انقلابی کسی صورت میں آل خلیفہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری فاضل عباس نے عرب ذرائع ابلاغ کی جانب سے بحرین کے واقعات و حوادث کے بائيکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ ذرائع ابلاغ خلیج فارس کے آئل اسٹیٹس کے کٹھ پتلی ہیں۔

انھوں نے کہا: آل خلیفہ کے ایجنٹ بعض قصبوں میں جاکر مضحکہ خیز نمائشی اقدامات کرتے ہيں اور پھر ان کو خبر اور رپورٹ کے عنوان سے ذرائع ابلاغ پر منعکس کردیتے ہیں تا کہ انقلاب کو مخدوش کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا: آل خلیفہ سے وابستہ بعض کرائے کے غنڈے سرکاری املاک اور پبلک مقامات کو نذر آتش کرتے ہیں اور عرب تشہیری ایجنسیوں کے نمائندے فوری طور پر ان ہی مقامات پر حاضر ہوتے ہیں اور رپورٹ تیار کرتے ہیں اور رائے عامہ کو یہ جتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ گویا بحرین کے انقلابی یہ نامعقول اقدامات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ سارے تشہیری اقدامات ایک وسیع سازش کا حصہ ہیں جو عرب ذرائع تشہیر نے انقلاب بحرین کو بدنام کرنے کے لئے تیار کررکھی ہے۔

انھوں نے کہا: بحرینی قوم نے جب انقلابی تحریک کا آغاز کیا تو وہ امیر قطر کے الجزیرہ چینل اور آل سعود کے العربیہ چینل کا انتظار نہیں کررہی تھی چنانچہ اب بھی یہ قوم ان چینلوں کی پیروی نہیں کرتی؛ یہ ٹی وی چینل بحرین کے بارے میں کوئی بھی پروگرام نشر کرنے سے قبل آل خلیفہ کے وزیر داخلہ سے اجازت لیتے ہیں اور پروگرام کی تفصیلات سے اس کو آگاہ کردیتے ہیں لیکن ان چینلوں اور ان کے مالکوں کو جان لینا چاہئے کہ انقلاب بحرین مکمل کامیابی تک جاری رہے گا اور ہر صورت ميں کامیاب ہوگا اور اس دن یہ سارے چینل بھی اور رسوا ہونگے اور ان کا غیر پیشہ ورانہ اور غیراخلاقی چہرہ بھی بے نقاب ہوجائے گا۔

انھوں نے آل خلیفہ کی طرف سے مذاکرات کی باضابطہ دعوت کو وقت گذارنے کا بہانہ قرار دیا اور کہا: خلیفی خاندان اس وسیلے سے سیاسی جماعتوں کو انقلابی جدوجہد سے روکنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا: تمام سیاسی جماعتوں نے میدان شہداء تک پہنچنے کے لئے عوام کو باقاعدہ دعوت دی ہے اور جن دو جمعیتوں نے اس انقلابی اور سیاسی عمل میں ہمارا ساتھ نہیں دیا ہے وہ لائق ملامت ہیں۔

.......

/169-110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

بحرین کا انقلاب کرامت 370ویں اور 371ویں دن کے واقعات/ سترواں شہید؛ بحرینی عوام میدان شہداء میں/ اپڈیٹس