19 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان پرامریکہ کے فضائي حملے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔

ابنا: سلمان بشیر نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہےکہ سنہ دو ہزار چار سے اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں ہزاروں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جو کہ پاکستانی حکومت کے لۓ قابل برداشت نہیں ہے۔

سلمان بشیر نے افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے بارے میں کہا کہ افغانستان کے عوام کو اپنی تقدیر اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا چاہۓ اور اسلام آباد افغانستان میں قیام امن اور قومی آشتی کے لۓ کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں قیام امن کے لۓ ضروری ہےکہ عالمی ادارے ، عالمی برادری خاص کر ہمسایہ ممالک افغان عوام کی مدد کریں۔ سلمان بشیر نے مزید کہا کہ ایران ، پاکستان اور افغانستان خطے کے اہم ملک ہیں اور خطے میں قیام امن اور سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں ان پر خاص ذمے داری عائد ہوتی ہے۔........ /169